عربی حروف والے کپڑے پہننے والی خاتون نے معافی مانگ لی

 لاہور کے علاقہ اچھرہ میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے شوہر ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی، خاتون نے جو لباس زیب تن کررکھا تھا اس پر عربی حروف لکھے ہوئے تھے،جس کو دیکھ موقع پر موجود عوام نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے اس لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ہجوم کو دیکھ کر خاتون گھبراگئیں اورایک کونے میں بیٹھ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس بھی پہنچی اور خاتون کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا، تھانے پہنچنے کے بعد جب اس خاتون کو بتایا گیا کہ انہوں نے عربی حروف والا جو لباس پہن رکھا ہے اس پر عوام نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد قطاً کسی کی دل آزاری نہیں تھا، اگر ان کے اس عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معافی مانگتی ہیں اور وعدہ کرتی ہیں کہ آئندہ ایسے کوئی عمل نہیں کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں