جرمنی کی سرکاری ایئرلائن لفتھانزا کے ملازمین کی ہڑتال، ہزاروں پروازیں منسوخ

 جرمنی کی سرکاری ایئرلائن لفتھانزا کے ملازمین نے تنخواہیں بڑھوانے کیلئے ہڑتال کر دی جس کے سبب ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

جرمنی کے اہم شہروں میونخ، فرینکفرٹ، برلن، ہیمبرگ، کولون بون سمیت ایئرپورٹس پر زمینی عملے نے ہڑتال کر دی جس کے سبب ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ملازمین کی یونین نے تنخواہوں میں ساڑھے 12 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا، حکومت نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی پیش کش کی جسے یونین نے مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں