جعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز ہیں،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی الیکشن کے نتیجے میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز ہیں،جو عمارت تعمیرکی گئی،چند مہینوں بعد دھڑام سے گر جائے گی۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی عمارت کا ملبہ اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا، ایک چور کے بعد دوسرے چور کومسلط کیا جا رہا ہے، قوم سوال کرتی ہے کہ ان کا قطاروں میں کھڑے کرکے وقت کیوں ضائع کیا، الیکشن میں کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے، حکمرانوں کی جیبوں میں امریکا و یورپ کے ویزے ہیں، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ن لیگ، پی پی کی آخری حکومت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں