پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاوقت ختم کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین شپ کیلئےبیرسٹرگوہرنےانٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،سندھ سےاشرف قریشی،بلوچستان سےمحمداسلم اورکےپی سےنویدانجم چیئرمین شپ کےامیدوار ہوں گے۔مرکزی سیکریٹری جنرل کیلئےعمرایوب کی قیادت میں15 رکنی پینل کےکاغذات جمع کئے گے،  پنجاب کی صدارت کیلئے یاسمین راشد،محمدخان مدنی اور اسدحنیف نےکاغذاتِ جمع کرادیے جبکہ سندھ کی صدارت کیلئےحلیم عادل،خاوندبخش اورغلام  محمد کے کاغذات نامزدگی موصول کئے گئے۔ بلوچستان کی صدارت کیلئےڈاکٹرمنیربلوچ کےعلاوہ5امیدواروں کےکاغذاتِ نامزدگی جمع کئے گئےبلوچستان سےامیدواروں میں جعفرآغا،امین اللہ جوگیزئی،داؤدشاہ،عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں جبکہ کےپی کی صدارت کیلئےعلی امین گنڈاپورکی قیادت میں پینل کےکاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ملک بھرمیں تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات طےشدہ شیڈول کےمطابق3مارچ کوہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں