اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن  عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 3 مارچ کو ہونے والے  پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

اکبر ایس بابر نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی انتخابات دستاویزات حاصل کر کے اسے چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فارم 65 جمع کروائے، اس کو بھی مسترد کروا دیا گیا، جب سارے عمل کو سپریم کورٹ نے کالعدم کیا تو عہدے غیر قانونی ہیں، یہ سارا عمل کالعدم ہے اور اس کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں