پی ایس ایل 9، لاہور قلندر کو ایک اور شکست کا سامنا

پاکستان سپر لیگ 9کے بارہویں میچ میں ڈوسن کی شاندار سنچری کے باوجود لاہور قلندر کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوگئی۔

212 رنز کے ہدف میں لاہور قلندر کی ٹیم مقرر اورز میں6وکٹوں کے نقصان پر2رنز بناسکی،صاحبزاہ فرحان 15، فخر زمان 4، شائےہوپ29، احسان،20اور جہانداد13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔ لاہور قلندر کی جانب سے دوسن105رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں میں 88 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے36 گیندوں میں 48 رنز،پاؤل نے20 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے2 جبکہ سکندر رضااور جہانداد نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں