چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں پرحملوں میں ملوث افراد کو پکڑیں گے،الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا،صوبے میں مذہبی و لسانی دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کی قربانیاں نہیں بھولے گی، کراچی میں پُرتشد سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔فائرنگ کرنے والوں کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، صوبے میں پُرتشدد کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ہماری سیاست نہیں کہ ہم کسی جماعت کا پرچم اتاریں، ہم کسی کے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔