سابق کرکٹر باسط علی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 میں قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز دیدی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے خصوصی شو میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہین آفریدی کی جگہ محمد رضوان کو کپتان نامزد کریں۔انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر شاہین آفریدی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد کیویز کیخلاف 1-4 سے شکست پر فاسٹ بولر کو کپتانی کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔