کراچی: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف شارع فیصل پر جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا ختم

 کراچی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف شارع فیصل پر جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا ختم ہو گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے زیر اہتمام شارع فیصل پر آج تمام دن دھرنا جاری رہا تاہم نماز مغرب کے بعد رہنماؤں کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ 

اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کیا، ان کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی کو کچھ یقین دہانیاں کروائی گئیں جس کے بعد دھرنا پرامن طریقے سے اختتام کو پہنچا۔دھرنا ختم ہونے کے بعد شارع فیصل پر سارا دن سے بند ٹریفک بحال کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں