کراچی( آن لائن)ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں1200 روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 1200 روپے اضافے کےبعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9500 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1058 روپے اضافے سے ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر بڑھ کر 1970 ڈالر ہوگئی ہے۔