تحریک انصاف کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا: شیری رحمان 

 پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا، آئی ایم ایف کو مداخلت کا کہہ رہے ہیں، یہ ان کا کام نہیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نہیں، نگران حکومت ہے، احتجاج کرنیوالے ہماری حکومت آنے کا انتظار کرتے۔ ہم پر امن احتجاج کرنے سے کسی کو نہیں روک سکتے۔احتجاج کی دھمکیوں سے اب شہری بھی تنگ آ چکے ہیں، احتجاج کرنے والے الیکشن ٹربیونل کیوں نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بننے کا پہلا حق یوسف رضا گیلانی کا ہے، محسن نقوی گورنر پنجاب ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ہم نے حکومت سازی کیلئے سب کیلئے دروازے کھلے رکھے تھے، پیپلز پارٹی نے آئین کو ہی صحیح راستہ سمجھا ہے، سسٹم کو ڈی ریل کرنے کو کبھی کوشش نہیں کی۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ پارلیمان میں کھڑی رہی، پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔امید ہے سنی اتحاد کونسل ہوش کے ناخن لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں