تنخواہ کی مد میں ایک پیسہ وصول کیا نہ ہی مراعات لیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ نہ تو تنخواہ کی مد میں ایک پیسہ وصول کیا نہ ہی مراعات لیں۔

نگرانی صوبائی کابینہ  کے اجلاس سے الوادعی خطاب میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 8 وزیروں کے ہمراہ دن رات فرائض نبھائے، کوئی کسی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، ساری نگران کابینہ نے تنخواہ لی اور نہ ہی مراعات لیں، مجھے ایکسین لگانے کیلئے 10 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کا کامیاب تجربہ کر کے دکھایا، ہمارے دور میں افسران نے مہینوں کا ہفتوں میں اور گھنٹوں کا کام سیکنڈوں میں کر کے دکھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں