ن لیگ کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے، انتخاب میں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ان کو 225  ووٹ ملے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ایوان نعروں سے گونج اٹھا۔

سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن کےملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کے احمد خان بھچر مدمقابل  تھے.انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیاہے،سابق سپیکر سبطین خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں