بھارتی خاتون اپنے والد کی یاد میں لاہور کا تھانہ دیکھنے پہنچ گئیں

کینیڈا سے آنے والے سکھ خاتون نے فیملی کے ہمراہ لاہور کے اُس پولیس سٹیشن کا دورہ کیا جہاں تقسیم سے قبل اُن کے والد تھانیدار تعینات تھے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا سے ایک سکھ خاتون اپنی فیملی کے ساتھ لاہور کا وہ پولیس سٹیشن دیکھنے پہنچیں، جہاں 1947 کی تقسیم سے قبل ان کے والد سردار بنتا سنگھ ڈھلوں بطور تھانیدار تعینات رہے تھے۔راجونت کور کے مطابق 1947 کی تقسیم میں ان کے والد سردار بنتا سنگھ ڈھلوں کو بھی دوسرے سکھ اور ہندو خاندانوں کی طرح لاہور اور اپنا گھربارچھوڑنا پڑا تھا۔ ان کا خاندان ہجرت کرکے انڈیا چلا گیا جہاں 1949 میں ان کی پیدائش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں