ایم کیو ایم وفد کی شہباز شریف سے ایک اور ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا اور کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے، ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں