سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،صدر مملکت عارف علوی

 صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرتار پور راہداری کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا، سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا۔سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، مستقبل میں بھی یہ جاری رہنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں