سماء ٹی وی کے سابق سربراہ ظفرصدیقی انتقال کرگئے

پاکستان کی معروف کاروباری اور میڈیا شخصیت ظفرصدیقی انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفرصدیقی کاانتقال دبئی میں ہوا۔

رپورٹ ے مطابق سماء ٹی وی کے بانی اور سی این بی سی عربیہ کے سابق چیئرمین ظفر صدیقی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

زیڈ ایس کے نام سے مشہور ظفر صدیقی نہ صرف ایک میڈیا شخصیت تھے بلکہ نئے ٹیلی ویژن چینلز کے قیام میں ایک دور اندیش معمار بھی تھے۔ ان کی موت خطے کے میڈیا کے منظرنامے میں ایک دور کے خاتمے کی علامت سمجھی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں