وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مراد علی شاہ کو میئر کراچی کی مبارکباد 

 میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ اویس قادر شاہ ابھرتے ہوئے نوجوان سیاستدان ہیں۔ انہیں اسپیکر سندھ اسمبلی کے لئے چنا ہے۔ نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر کے لئے چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نان مسلم ممبر کو ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے لئے چنا گیا ہے۔ 

میئر کراچی نے کہا روز پیپلز پارٹی کے لئے جو ایک جماعت برا بھلا کہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کام کر رہی ہے جو وہ نہیں کرنا چاہتے۔ میں تو ایسا شہر چاہتا ہوں جہاں بے زبان جانور کو بھی سہولتیں میسر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں