حویلی کہوٹہ ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین اسٹنٹ کمشنر سرفراز شاد ڈی ایف او جنگلات نے ڈسڑکٹ کمپلیکس حویلی کہوٹہ میں پودا لگا کر پورے ضلع میں شجر کاری مہم کا آغاز

حویلی کہوٹہ ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین اسٹنٹ کمشنر سرفراز شاد ڈی ایف او جنگلات نے ڈسڑکٹ کمپلیکس حویلی کہوٹہ میں پودا لگا کر پورے ضلع میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
میڈ یا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حویلی نے عوام علاقہ حویلی کو شجر کاری مہم میں پڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے اور اچانک موسمیاتی تبدیلیاں جو کہ ہمارے ماحول کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں کوکنڑول میں کرنے اور فطری ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے واحد حل شجر کاری پہ زور دیا۔
اور اس امید کا اظہار کیا کہ حویلی کہوٹہ پڑھے لکھے با شعور لوگ کا مردم خیز خطہ ہے یہاں کہ لوگ شجر کاری مہم کوکامیاب بنانے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
انہوں نے حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ
حالیہ بارشوں کے باعث متاثرین کوبروقت امداد بھی دی گی اوربوجہ برفباری بند ہونے والی سڑکات کو بحال کرنے میں ہماری پوری مشینری دن رات اپنا کام جاری رکھے ہوئےہے۔
کسی بھی جگہ لینڈ سلائڈنگ یا نقصان کی بروقت اطلاع ہمارے مہیاء کئے گے نمبروں پہ دیں ہمارے تمام ادارے بروقت متاثرین کی امدادکے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔
رپورٹ شیخ وحید اقبال ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ

اپنا تبصرہ بھیجیں