سلام آباد( آ ن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ظلم و جبر کی انتہاء کردی ہے جس کی وجہ سے ان کی حکومت میں سے برکت ختم ہوگئی ہے۔
اسلام آبادمیں وکلاءسےخطاب کرتے ہوئےفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اعظم سواتی اورحسان نیازی سمیت ہزاروں پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کیا ہے ، ظل شاہ جیسے درویش کو بے دردی سے قتل کیا گیا ، ظلم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا خاص کرسیاسی ٹاؤٹوں کا کڑا احتساب ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر عدلیہ پر حملہ آور ہوگئی ہے لیکن اس بار تحریک انصاف اور وکلاء برادری عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عدلیہ کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کبھی بھی معیشت کو بہتر نہیں کرے گی کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ان کے مفاد میں ہے ۔