الیکشن متنازع ہو تو  پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان کا بیان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ ایک کے بعد دوسرا الیکشن بھی متنازع ہو تو پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، 2018 کے انتخابات کے بعد خیال تھا کہ 2024 کا الیکشن منصفانہ ہوگا ، لیکن ایک بار پھر جے یو آئی کی خواہش کو کچل دیا گیا۔

اسلام آباد میں جماعت کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فکر اس بات کی ہے کہ مسلسل الیکشن متنازع ہو تو پارلیمان کی اہمیت کیا ہوگی؟ پارلیمنٹ ہمارے ملک کا سپریم ادارہ ہے، ایسی پارلیمنٹ کیسی پارلیمنٹ ہوگی جس کے بارے میں انگلی اٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں