اتحادی حکومت لے کر پہلے بھی غلطی کی، آج بھی غلطی کر رہے ہیں، سینئر رہنما مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 16 ماہ والی اتحادی حکومت لینا غلط فیصلہ تھا آج بھی حکومت لینے کا فیصلہ غلط ہے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا حکومت میں آنے کا فیصلہ درست نہیں اور یہ فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے، میری دعا ہے کہ یہ حکومتی اتحاد چلے لیکن مجھے نظر نہیں آ رہا کہ یہ سیاسی اتحاد زیادہ دیر تک چل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نہیں چاہتی تھی کہ شہباز شریف ان حالات میں وزیر اعظم بنیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کومراسلہ لکھنے کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے پی ٹی آئی پر تنقید کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی والے آئی ایم ایف سے کیا مطالبہ کر رہے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں