بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی، سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ جمع کروادی

اڈیالہ جیل کے حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر توشہ خانہ ریفرنس اور غیر شرعی نکاح کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل نہیں کر سکتے۔ عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جواب داخل کروانے کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ رہائش گاہ سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔توشہ خانہ ریفرنس اور عدت کے دوران نکاح کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی کی جانب سے محمد عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں