رمضان میں لوگوں کو سستی اشیا فراہم کی جائیں ، مریم نواز کی ہدایت

 نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی انتظامیہ کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری انتظامات شروع کیے جائیں اور آٹا، گھی، دال، چینی اور دیگر اشیاء کی خریداری پر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے چند دنوں بعد ہی رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا جس کے لئے وقت کم ہے تو اس سلسلے میں صوبے بھر میں جہاں جہاں ماڈل بازار موجود یا قائم ہیں تو انہی ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا جائے اور انتظامیہ رمضان بازاروں کے حوالے سے ابھی سے اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں