سابق کمشنر راولپنڈی کے تازہ بیان پر (ن) لیگی رہنما کیا بولے؟

 سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے تازہ بیان پر (ن) لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق کمشنر کا الیکشن کے معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن سے متعلق متنازع بیان دیا تھا، ڈی آر او اور آر او براہ راست احکامات لیتے ہیں، جب بھی الیکشن ہوں نتائج اسی طرح آتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں تو پورا آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا تھا، تمام عالمی اداروں نے 2018 میں بھی ایسے ہی اعتراضات کئے تھے۔ آئی ایم ایف سے مدد مانگنا ملک کو مسائل میں ڈالنے جیسا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں