دہلی کے امیر لوگوں کا روزگار کیا ہے؟ سوشل میڈیا صارف کے سوال پر لوگوں نے دل کھول دیئے 

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی میں ایک پوش علاقے سے گزرتے ہوئے لوگوں کے لگژری گھر اور گاڑیاں دیکھ کر ایک نوجوان نے انٹرنیٹ پر ان امراءسے ایک ایسا سوال پوچھ لیا کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق اس نوجوان نے ’Reddit‘ پر’دہلی کے امیر لوگو، تمہارا روزگار کیا ہے؟‘ کے عنوان سے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”میں ’ایم بلاک گریٹر کیلاش سے گزر رہا تھا، وہاں میں نے انتہائی لگژری کوٹھیاں دیکھیں جن میں سے ہر ایک کی مالیت 30کروڑ سے زائد ہو گی۔ ان میں لگژری گاڑیاں کھڑی تھی۔ اگر آپ میں سے کوئی اس علاقے کے رہائشی ہیں تو کیا بتانا پسند کریں گے کہ آپ درحقیقت کرتے کیا ہو؟“

صارف کے سوال کے جواب میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سوالات کے جواب امراءسوشل میڈیا پر نہیں دیتے بلکہ اپنی مالیاتی حکمت عملیاں وہ سرے سے مخفی رکھتے ہیں۔ کئی لوگوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کو امیر ماں باپ کے پیسے پر عیش کرنے والے بچے ہی ملیں گے اور وہ آپ کے سوال کا جواب دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ایک شخص نے لکھا کہ ”میں دہلی سے تو نہیں ہوں مگر تمہیں اپنی کہانی سنا سکتا ہوں۔ ہماری زمین نوائیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں آ گئی اور حکومت نے مہنگی داموں ہم سے خرید لی۔ ہمیں 10کروڑ روپے ملے۔ جن سے ہم نے ایک سکورپیو اور ایک تھار خریدی، اپنا قر ض ادا کیا، اپنی گاﺅں میں موجود کوٹھی کی تزئین و آرائش کی اور قریب ہی ایک اور کوٹھی خرید لی۔ 6کروڑ روپے بینک میں فکس ڈیپازٹ کرا دیئے جہاں سے ہمیں ماہانہ 1لاکھ روپے سے زائد سود مل رہا ہے اور ہم مزے کی زندگی گزار رہے ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں