پاکستان کا کون سا علا قہ زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، شدت کیا رہی؟

پاکستان کے علاقے سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 97 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں