لیہ پولیس کا احسن اقدام،تحفظ  مرکز میں غریب جوڑے کی شادی کرادی

 لیہ پولیس  نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،تحفظ  مرکز میں غریب جوڑے کی شادی کرادی گئی۔

دولہا اور دلہن  کا تعلق لیہ سے ہے اور دلہن کے والدین پیشے کے اعتبار سے دیہاڑی دار مزدور ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحفظ مرکز آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی کاوش ہے،دلہن مریم ظفر  کے والد ظفر اقبال درخواست لے کرانچارج تحفظ مرکز کے پاس آئے تو انہوں نے فوراً ڈی پی او لیہ کو بتایا  جس پر انہوں  نے خوشی کا اظہار کیا اور شادی کا اہتمام کرایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں