اپنے ہی افسر اور ساتھیوں سے رشوت مانگنے پر لاہور پولیس کا اہلکار گرفتار

 لاہور میں اپنے ہی ساتھیوں اور افسر سے رشوت طلب کرنے والے تھانہ بھاٹی کے اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمے کا مدعی تھانہ بھاٹی گیٹ کا انچارج انویسٹی گیشن ہے، مقدمہ رشوت ستانی اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت  درج کیا گیا جس کے بعد محرر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بھاٹی گیٹ  معین الیاس کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آر کے مطابق محرر ہیڈکانسٹیبل عدنان سہیل سیف الماری کی خریداری کے لیے مختلف اہلکاروں سے رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے مختلف مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں آنےو الے سائلین کی وڈیو بنا کر تفتیشی افسران کو بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا۔ایس آئی معین الیاس کی جانب سے اندراج مقدمہ کے بعد محرر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا اور اس کا موبائل فون پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں