یورپی یونین نے روس پرنئی پابندیاں لگادیں

یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی، یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے 13ویں بار روس کے خلاف پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اراکین نے روس کے خلاف پابندیوں کا 13 واں پیکیج منظور کرلیا  ہے جس کے تحت دو سال سے جاری روس یوکرین جنگ میں ملوث مزید 200  اداروں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ان افراد اور اداروں کا تعلق دفاعی و عسکری شعبوں اور جنگی پروپیگنڈے سے ہے۔

یورپی یونین میں شامل ممالک کے نمائندگان نے برسلز میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے مسودے پر دستخط کیے۔پابندیوں کی منظوری  کے بعد یورپی کمپنیاں ان 200 اداروں اور افراد اور ان  کے ساتھ  روابط رکھنے والی کمپنیوں کو سازوسامان اور ٹیکنالوجیز فروخت نہیں کرسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں