گمشدہ بلوچ طلبا کی بازیابی کیس میں ڈی جیز پرمشتمل کمیٹی قائم

 گمشدہ بلوچ طلبا کی بازیابی  کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین حساس اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔

حساس اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی کی معاونت اٹارنی جنرل منصوراعوان کریں گے۔کمیٹی ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو پر مشتمل ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ کمیٹی گمشدہ افراد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں