کانگریس رہنما سونیا گاندھی بلا مقابلہ راجیہ سبھا  کی رکن منتخب

بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی ریاست راجستھان سے ایوان بالا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (ایوان زیریں) کی 5 بار رکن رہنے والی کانگریس رہنما 77 سالہ سونیا گاندھی پہلی بار راجیہ سبھا (ایوان بالا) کی رکن منتخب ہوگئیں۔ انھوں نے یہ نشست راجستھان سے بلامقابلہ حاصل کی ہے۔

سونیا گاندھی راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن منموہن سنگھ کے 3 اپریل کو ریٹائرمنٹ پر ان کی جگہ رکن منتخب ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں