ڈھاکا سے ریاض جانے والے جہازکی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

ڈھاکا سے ریاض کیلئے سعودی ایئر کی پرواز نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 805 رات 3:57 پر ڈھاکا سے ریاض کیلئے روانہ ہوئی، طیارہ بھارتی فضائی حدود میں تھا کہ طیارے میں سوار 44 سالہ مسافر ابو طاہر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ ممبئی کی طرف موڑ دیا لیکن بھارت کی جانب سے طیارے کو ہنگامی لیندنگ کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کا رخ کراچی کی طرف کردیا گیا اور پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صبح 7:28 پرلینڈ کیا۔کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کئے اور طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے۔ڈاکٹرز کی ٹیم نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی، بعدازاں پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں