برطانیہ میں سکولوں میں طلبا کےموبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

برطانیہ نےسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔برطانوی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 97 فیصد بچوں کے پاس ذاتی موبائل فون ہیں،جبکہ انفرادی طور پر پابندی عائد کرنے والے اسکولوں میں تعلیمی معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بیان میں وزارت تعلیم نےیاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بھی اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو سائبر بدمعاشی اور کلاسوں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں