چکلالہ اسکیم تھری میں 23سالہ خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں 23سالہ خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سویرا خان نامی ٹرانسجینڈر کی درخواست پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق 4 افراد برتھ ڈے پارٹی کے فنکشن کا کہہ کر ساتھ لے گئے۔متن مقدمہ کے مطابق چاروں افراد شراب پی کر ڈانس کرواتے رہے اور زیادتی کی اور تشدد بھی کرتے رہے، ایک ملزم کا نام یاسر بٹ، دوسرے کا بھٹی ہے دوملزمان نامعلوم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں