ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے ہونیوالا مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ پارلیمنٹ لاجز میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہونیوالے مذاکرات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور دیگر شامل تھے۔ تین گھنٹے طویل بیٹھک کے بعد دونوں جماعتوں نے مذاکرات میں وقفہ کیا اور اس دوران ن لیگ کے ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات کامیاب ہوئے جس میں ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دس بجے کے بعد پیپلزپارٹی کا وفد دوسرے راؤنڈ کیلیے نہ آیا اور ن لیگ کے قائدین انتظار کرتے رہ گئے جس کے بعد سوا گیارہ بجے انہوں نے اجلاس ختم کر کے صبح بات چیت آگے بڑھانے کا عندیہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں