افغانستان میں مٹی کا تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ، 25 افراد جاں بحق

افغانستان کے مشرقی صوبےنورستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افسوسناک واقعہوادی تاٹن کے گاؤں ناکرے میں پیش آیا ، تودہ گرنے سے تقریباً 20 گھر تباہ ہو ئے۔اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ کے مطابق بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ابھی بھی برف باری ہو رہی ہے، خراب موسم امدادی ٹیموں کی کارروائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بادل اور بارش کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نورستان میں نہیں اتر سکتا، برف کے باعث اہم سڑک بند ہے، جس سے “ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں