حکومت سازی میں ساتھ دیں گے،ایم کیوایم کی( ن) لیگ اور پی پی کو یقین دہانی

ایم کیو ایم پاکستان نے( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو  حکومت سازی میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروادی۔

ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کی تشکیل سے متعلق ابتدائی مسودہ ایم کیو ایم پاکستان وفد کے حوالے کیاگیا۔ وفد مسودے پر پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم دوبارہ (ن) لیگ رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں