الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا درخواست واپس لینا حق ضرور ہے، اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پبلسٹی کے بعد درخواست واپس لینا ادارے کا غلط استعمال ہے، درخواست گزار نے عدالتی عمل کا غلط استعمال کیا۔سپریم کورٹ اپنی حفاظت کرے گی کہ اس کے ساتھ ساز باز نہ ہو سکے، کیس آگے بڑھانے سے پہلے درخواست گزار کو شنوائی کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے، درخواست گزار بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان نے آئینی درخواست دائر کی اور پھر واپس لے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں