بھارتی شخص 10روپے کے سکوں کوبوروں میں بھر کر الیکٹرک سکوٹر لینے چلا گیا

 بھارت میں ایک آدمی نے 10روپے کے سکوں سے نئی ایتھر450الیکٹرک سکوٹر خرید لی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس خریدار کا تعلق ریاست راجستھان کے شہر جے پور سے ہے، جو 10، 10روپے کے سکوں سے بھری کئی تھیلیاں لے کر ایتھر سٹور پر نمودار ہوا اور سکوٹر خریدنے کی خواہش ظاہر کی جس کی قیمت 1لاکھ 10ہزار بھارتی روپے (تقریباً 3لاکھ 70ہزار پاکستانی روپے )سے شروع ہوتی اور 1لاکھ 89ہزار بھارتی روپے (تقریباً 6لاکھ 36ہزار پاکستانی روپے)تک جاتی ہے۔
آدمی کے اس حیران کن طریقہ ادائیگی نے ایتھر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ترون مہتا کو بھی حیران کر دیا جنہوں نے یہ واقعہ اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں سنایا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں دو تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں سے ایک اس آدمی کی خریدی گئی ایتھر 450الیکٹرک سکوٹر کی ہے جبکہ دوسری تصویر میں ایک میز پر آدمی کی لائی گئی 10روپے کی سکوں سے بھری دو درجن سے زائد تھیلیاں رکھی ہوتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں