پولیس کو نئی دہلی ایئرپورٹ دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شرابی نکلا

 گزشتہ ماہ فون کال کرکے پولیس کو نئی دہلی ایئرپورٹ دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شرابی نکلا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے 38سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے فون کال کرکے دھمکی دی تھی کہ وہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دھماکے سے اڑانے والا ہے۔ 
ملزم کا تعلق ریاست بہار کے ضلع مغربی چمپارن سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شراب کا عادی ہے اور اس نے جس وقت دھمکی آمیز کال کی، اس وقت بھی شراب کے نشے میں دھت تھا۔ 28جنوری کو ملزم کی کال کے بعد اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے مکمل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ وہ ایک جعلی کال تھی۔
اس کیس کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ کال کے بعد ملزم کا فون نمبر بند ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی تلاش میں تاخیر ہوئی تاہم بالآخر پولیس ملزم کے سموگڑھ پہنچنے اور اسے گرفتار کرکے میں کامیاب ہو گئی۔ملزم کی فیملی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم محنت مزدوری کرتا ہے۔ اس نے پانچویں جماعت سے سکول چھوڑ دیا تھا اور اب شراب کے نشے کا عادی ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں