غزہ: 3 روز قبل شادی کرنے والا جوڑا اسرائیلی بمباری سے شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے 3 روز قبل شادی کرنے والےفلسطینی جوڑے کو بمباری میں شہید کردیاگیا۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عبداللّٰہ ابو نہال نامی شہری کی جمعے کے روز شادی ہوئی تھی، تاہم اپنی شادی کے دو روز بعد ہی فلسطینی جوڑا اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں شہید ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں