پاکستان کرکٹ بورڈکے معاملات کابینہ ڈویژن کے حوالے کردیئے گئے،وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ماتحتی ختم

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کابینہ ڈویژن کے حوالے کردیئے گئے۔
نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی کے معاملات کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ماتحتی سے خارج کرتے ہوئے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔
پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا، اس اقدام سے سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں