بڑی جماعتیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتی، غفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی جماعتوں میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات کو دیکھ کر لوگ 2018ء کے انتخابات بھول گئے ہیں۔جو بظاہر بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئی ہیں وہ مرکز میں حکومت بنانے سے کترا رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کے اندر یہ بات چل رہی ہے کہ وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام آئینی عہدے مانگ رہی ہے، کوئی بھی پارٹی ذمے داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔یہ بھی کہا کہ ان بڑی جماعتوں میں ہمت نہیں کہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں، حالیہ انتخابات میں زیادہ تر سلیکٹڈ لوگ آئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کو تاریخ یاد رکھنی چاہیے، 2018ء کے انتخابات میں ہم 16، 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں