بالی ووڈ کی معروف ترین جوڑی کے گھر جلد ننھے مہما ن کی آمد متوقع 

 بالی ووڈ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے شہرت پانے والے معروف اداکار ورون دھون بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والد بننے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورون دھون نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی۔

مذکورہ تصویر ورون دھون اور نتاشا کے نئے فوٹو شوٹ کی تھی جوکہ اکثر جوڑے اپنے بچے کی پیدائش سے قبل کرواتے ہیں۔ورون دھون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی دُعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں