پیپلز پارٹی اپنی پوزیشن بہتر اور ہماری خراب کر رہی ہے ، رانا ثناءاللہ کا شکوہ

مسلم لیگ نواز کے رہنما  رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت سازی میں پیپلز پارٹی اپنی سیاسی ساخت بہتر اور ہماری خراب کر رہی ہے۔”سماء “کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں( ن) لیگی رہنما نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکومت بنانے کے بیانات پر برس پڑے اور کہا کہ پیپلز پارٹی اس معاملے میں اپنی ساکھ بہتر بنا رہی ہے اور ہماری خراب کر رہی ہے۔
 لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومت  میں شامل تو ہو رہی ہے مگر ان میں ایک مضبوط رائے ہے کہ حکومت نہ لی جائے۔ پیپلز پارٹی حکومت سازی میں کسی مجبوری کے تحت آبھی جائے تو وہ مخلص نہیں ہوگی اور مطلوبہ سپورٹ ہمیں نہیں دے گی، بلاول بھٹو بیانات سے اپنی سیاسی ساخت مضبوط اور ہماری ساخت کو داغ دار اور تباہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے مفاد میں قربانی دینے کو تیار ہوئے ہیں مگر ایسے حالات میں ہماری قربانی ضائع چلی جائے گی۔ بلاول کے بیانات کا نوٹس پارٹی لیڈر شپ لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں