وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے گا؟ جانئے

عام انتخابات کے بعد نئی اسمبلی کا پہلا اجلاس فروری کے آخری ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کے حلف اور حکومت سازی کیلئے اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا ، اگلے 72 گھنٹوں میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائے گی ، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی اجلاس کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا ۔الیکشن ڈے کے بعد 21 روز میں اسمبلی کا اجلاس بلانالازمی ہوتاہے ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا ، سپیکر کا انتخاب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں