ہمیں مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ملی جو لاہور  سے بیلٹ پیپر چھپواتے، عظمیٰ بخاری کا مبینہ ویڈیو پر بیان

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے جعلی بیلٹ پیپرکی مبینہ ویڈیو پر کہا ہے کہ دھاندلی کا الزام لگانا ایک جماعت کا پرانا وطیرہ ہے،پنجاب میں فتنہ  فساد سے باز نہیں آ رہے،ہمیں مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ملی جو لاہور  سے بیلٹ پیپر چھپواتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اپنی طرف سے وزیراعلیٰ بنے ہوئے ہیں،2018میں جیتنے کے بعد آر ٹی ایس پر اس جماعت نے شور نہیں مچایا،دھاندلی کا الزام لگانا ایک جماعت کا پرانا وطیرہ ہے،ان کا کہناتھا کہ جعلی بیلٹ پیپرز کا نیا ڈرامہ رچایا جارہا ہے،پنجاب میں فتنہ  فساد سے باز نہیں آ رہے،ہمیں مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ملی جو لاہور  سے بیلٹ پیپر چھپواتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں