پنجاب میں ایک اور نوبیاہتا جوڑا شادی کے فوراً بعد تھانے پہنچ گیا

 پنجاب میں ایک اور نوبیاہتا دولہا شادی کے بعد اپنی نئی نویلی دلہن کو لے کر تھانے پہنچ گیا۔صوبے کے کئی شہروں میں بنے ماڈل پولیس تھانوں کی کی دھوم بڑھتی جا رہی ہے، جس کے بعد نوبیاہتا جوڑے فوٹو شوٹ کے لیے شادی کے فوراً بعد تھانوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر مظفر گڑھ کے علاقے میں ایک جوڑا ولیمے کے فوراً بعد فوٹو شوٹ کے لیے تھانے پہنچ گیا، جہاں انہوں نے تھانے کے استقبالیہ اور گیلری میں اپنی تصاویر بنوا کر یادگار کے طور پر محفوظ کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں