پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے طلب کر نے کا فیصلہ

 پنجاب میں ارکان اسمبلی کے حلف اور حکومت سازی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فروری کے آخری ہفتے میں طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 فروری سے قبل طلب کیا جائے گا ، الیکشن ڈے کے بعد 21 دن کے اندر آئینی طور پر اسمبلی اجلاس طلب کرنا لازم ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لیں، اگلے 72گھنٹے میں اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کر کے سمری بھیج دی جائے گی ، پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں ارکان کا حلف، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں